یرغمال طیارہ ہماری ملکیت نہیں،امریکہ کا ایک سیاسی حربہ ہے:مھان ایئر لائنز

فضائی کمپنی کے مدیر برائے تعلقات عامہ امیر حسین زوال نوری نے بتایا ہے کہ  یہ طیارہ ہم نے ایک سال قبل وینیزویلا کو فروخت کر دیا تھا جس کے  قبضےکے بارے میں جاری بیانات سیاسی نوعیت کےہیں

1841768
یرغمال طیارہ ہماری ملکیت نہیں،امریکہ کا ایک سیاسی حربہ ہے:مھان ایئر لائنز

ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج مھان ایئر لائن کا ملکیتی بوئنگ 747 طیارہ ارجنٹینا میں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی اور نیم سرکاری ’ایسنا نامی خبر ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ مذکورہ خبر پر کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی.

 دوسری جانب فضائی کمپنی کے مدیر برائے تعلقات عامہ امیر حسین زوال نوری نے بتایا ہے کہ  یہ طیارہ ہم نے ایک سال قبل وینیزویلا کو فروخت کر دیا تھا جس کے  قبضےکے بارے میں جاری بیانات سیاسی نوعیت کےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طیارے کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے جسے ہماری ملکیت ثابت کرنا ایران کے خلاف ایک سیاسی حربے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا حکومت نے  بتایا تھا کہ امریکی پابندیوں کے جواز میں ایرانی فضائی کمپنی مھان ایئر کے ایک بوئنگ 747 طیارے کو  یر غمال بنالیا گیا ہے جس میں سوار 7 ایرانی اور 9 وینیزویلا کے باشندے گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایران اور وینیزویلا کے درمیان قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں۔

 یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں نے ہفتے کے روز بیس سالہ تعاون کے ایک منصوبے پر دستخط کیے تھے



متعللقہ خبریں