ترک فوج نے  لیبیا کے ساحل پر 10 دنوں سے پھنسے 17 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا

وزارتِ قومی دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں لیبیا کے شہر مصراتہ کے ساحل پر ایک کشتی پر سوار 17 تارکین وطن کو  بحری جہاز پر سورا کرنے کے بعد  ہسپتال لے جایا گیا  ان میں  سے ایک تارکین وطن مداخلت کے باوجود ہلاک ہوگیا ہے

1823154
ترک فوج نے  لیبیا کے ساحل پر 10 دنوں سے پھنسے 17 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا

 لیبیا کے ساحل پر 10 دنوں سے پھنسے ہوئے 17 غیر قانونی تارکین وطن کو  ترک فوج نے  زندہ بچا لیا  ہے۔

وزارتِ قومی دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں لیبیا کے شہر مصراتہ کے ساحل پر ایک کشتی پر سوار 17 تارکین وطن کو  بحری جہاز پر سورا کرنے کے بعد  ہسپتال لے جایا گیا  ان میں  سے ایک تارکین وطن مداخلت کے باوجود ہلاک ہوگیا ہے۔

بیان کے مطابق، لیبیا کے شہر مصراتہ کے قریب ترک نیول ٹاسک گروپ میں خدمات انجام دینے والے ٹی سی جی گوکیڈا فریگیٹ نے کل ایک کشتی کا پتہ لگایا۔

کشتی پر نیم  بے  ہوش 17 غیر قانونی تارکین وطن کو  بحری جہاز پر سورا کیا گیا ۔

جہاز پر موجود ڈاکٹر کی جانب سے کیے گئے کنٹرول میں 12 افراد کے تندرست  ہونے  جبکہ  4 افراد بے ہوش ہونے کیا پتہ چلا ۔

دوسری جانب ایک تارکین وطن کو طبی سہولت پہنچائی جانے کے اسے  زندہ نہ بچایا جاسکا۔

اور وہ دم توڑ گیا۔



متعللقہ خبریں