ایران، زاہدان میں پاسداران انقلاب کی اسپیشل فورس کے کمانڈر پر قاتلانہ حملہ

سلمان فارسی اسپیشل فورسز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین الماسی کی گاڑی پر 4 نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد جھڑپ چھڑی

1816864
ایران، زاہدان میں پاسداران انقلاب کی اسپیشل فورس کے کمانڈر پر قاتلانہ حملہ

اطلاع کے مطابق ایرانی صوبے سستان۔ بلوچستان میں پاسداران انقلاب  فوج سے منسلک خصوصی قوتوں کی بریگیڈ کے کمانڈر  بریگیڈیئر  جنرل حسین الماسی  کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کی خبر کے مطابق صوبے کے انتظامی مرکز زاہدان شہر میں تعینات 110ویں سلمان فارسی اسپیشل فورسز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین الماسی کی گاڑی پر 4 نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد جھڑپ چھڑی۔

اعلان کیا گیا کہ ایرانی کمانڈر الماسی اس حملے میں زخمی نہیں ہوئے تاہم ان کے محافظ لیفٹیننٹ محمود ابسلان کی جان چلی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا اہلکار صوبہ سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پرویز ابسلان کا فرزند تھا۔

سیستان-بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا میرہمیتی نے اعلان کیا کہ حملے کے مرتکب افراد کو زاہدان شہر کے داخلی راستے پر ایک چیک پوائنٹ پر پکڑلیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں