ترکی کے ساتھ تعلقات ایک اچھی ڈگر پر آگے بڑھ رہے ہیں، یو اے ای

صدر کے مشیر   نے دارالحکومت ابو ظہبی میں  ’’متحدہ عرب امارات   کے نقطہ نظر سے   بدلنے  والی دنیا  میں سلامتی و استحکام‘‘ کے عنوان پر منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کیا

1813147
ترکی کے ساتھ تعلقات ایک اچھی ڈگر پر آگے بڑھ رہے ہیں، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ  خلیفہ  بن زاید  الا نہیان   کے سفارتی مشیر انور غارغش  نے ترکی  کے ساتھ تعلقات  کے معاملے میں مثبت سوچ کے مالک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام  کی خبر کے مطابق    صدر کے مشیر   نے دارالحکومت ابو ظہبی میں  ’’متحدہ عرب امارات   کے نقطہ نظر سے   بدلنے  والی دنیا  میں سلامتی و استحکام‘‘ کے عنوان پر منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کا ملک ترکی، ایران اور عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں پرجوش ہے، غارغش  نے اپنے پڑوسی ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  "متحدہ عرب امارات ایسا اڈہ نہیں ہبنے گا ا جو کسی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچائے۔"

انور گرگاش نے کہا، "متحدہ عرب امارات ہمیشہ ایران کے ساتھ اپنے اختلافات کو سیاست اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے اور ان اختلافات کے حجم کو کم کرنے کی کوشش کرے گا۔"

انہوں نے بتایا کہ استحکام اور فلاحی ایجنڈا خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے ترکی اور ایران سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور بات چیت کے لیے علاقائی پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے نومبر 2021 میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید کے دورہ ترکی کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

UAE کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت، ثانی الا زیودی  نے 13 جنوری کو کہا تھا  کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو دوگنا یا تین گنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں