مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا

اسرائیلی پولیس نے صبح کے وقت مسجد اقصیٰ کے صحن پر چھاپہ مارا اور ربڑ کی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے  مسجدِ اقصیٰ  میں بھی فلسطینیوں کو زدوکوب کیا ہے

1812666
مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کے دھاوے میں 90 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے صبح کے وقت مسجد اقصیٰ کے صحن پر چھاپہ مارا اور ربڑ کی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے  مسجدِ اقصیٰ  میں بھی فلسطینیوں کو زدوکوب کیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ربڑ کی گولیوں، صوتی بموں اور مار پیٹ کے نتیجے میں 90 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں