فلسطین کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹپر کی آبادکاری کی پالیسی کی مذمت

وزارت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بینیٹ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری  رہنے اور نہ روکے جانے سے  متعلق بیان  کی مذمت کی گئی ہے

1808165
فلسطین کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹپر کی آبادکاری کی پالیسی کی مذمت

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے بیانات کو ’امن مخالف‘ قرار دیتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔

وزارت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بینیٹ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری  رہنے اور نہ روکے جانے سے  متعلق بیان  کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بینیٹ کے بیانات اسرائیلی حکومت ایک ’یہودی آبادکاری کی حکومت‘ ہے اور یہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملوں کا تسلسل ہے  کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں بینیٹ کے بیانات کو ’امن مخالف‘ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، بینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فوجی اڈے پر اپنی تقریر میں کہا، "ہم مغربی کنارے میں تعمیراتی کام جاری رکھیں گے اور اسے نہیں روکا جائے گا ۔

مغربی کنارے میں 250 سے زائد غیر قانونی یہودی بستیاں ہیں جن پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا۔ یہاں پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے قبضے میں رہنے والے فلسطینیوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔



متعللقہ خبریں