متحدہ عرب امارات کا گاڑیوں سے لدا بحری جہاز خلیج بصرہ میں ڈوب گیا

متحدہ عرب امارات کا، 30 افراد کے عملے پر مشتمل، بحری جہاز نامساعد موسمی حلات کے باعث خلیج بصرہ میں سمندر برد ہو گیا

1797239
متحدہ عرب امارات کا گاڑیوں سے لدا بحری جہاز خلیج بصرہ میں ڈوب گیا

متحدہ عرب امارات کا، 30 افراد کے عملے پر مشتمل، بحری جہاز نامساعد موسمی حلات کے باعث خلیج بصرہ میں سمندر برد ہو گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے جہاز کے ڈوبنے کا اعلان کیا ہے۔ بو شہر محکمہ بندرگاہ و بحری امور کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ حجت کوثری نے کہا ہے کہ سمندری طوفان خلیج بصرہ میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور بحری امور میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔

کوثری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جہاز پر گاڑی لدی ہوئی تھیں۔ جہاز خلیج بصرہ میں شدید طوفان کی وجہ سے آسولیے بندرگاہ سے 30 میل کی مسافت پر سمندر برد ہو گیا ہے۔ جہاز کے عملے کو بچانے کے لئے امدادی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 30 افراد پر مشتمل عملہ لائف جیکٹوں کے ساتھ سمندر میں امداد کا منتظر ہے۔ ہم نے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں