ایران پاسداران انقلاب کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنا چاہتا ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ  ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے دوران ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کر دیا جائے

1781985
ایران پاسداران انقلاب کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنا چاہتا ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ  ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے دوران ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔

بینیٹ نے یروشلم میں منعقدہ امریکہ کے صف اول کے یہودی اداروں کے نمائندوں سے متعلقہ ایک تقریب سے خطاب میں ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان  جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ معاہدہ اگر ہوا تو مشرق وسطی میں مزید کشیدگی  کا خطرہ بڑھ جائے گا،بلا شبہ امریکہ ہمارا بہترین دوست ملک ہے لیکن اس معاہدے کے نتائج کا خمیازہ ہم اور ہمسایہ ممالک بھگتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام مطالبات کے بوجود ایران نے ایک اور خواہش پیش کی ہے اور وہ یہ کہ پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کیا جائے جس کا مطلب یہ ہے کہ  وہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم کو کانٹے کی نوک سے بچانا چاہتا ہے،ایران کے ساتھ معاہدے کا مطلب اسرائیل کی بقا کو مزید خطرات سے دوچار کرنا ہوگا لیکن اسرائیل ایران کا ایک جوہری ریاست  بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ ایران کی یورینیئم افزودگی کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے اور جوہری معاہدہ طے ہونے اور پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں  ایران کروڑوں ڈالر کمائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں