روسی کرائے کے فوجیوں نے لیبیا سے انخلاء شروع کر دیا

جفرا کے شہری علاقوں سے روسی سکیورٹی کمپنی ویگنر کے کرائے کے فوجیوں نے جفرا ائیر بیس کی طرف ہٹنا شروع کر دیا ہے: لیبیا الاحرار ٹیلی ویژن

1781954
روسی کرائے کے فوجیوں نے لیبیا سے انخلاء شروع کر دیا

لیبیا کے جنوب مشرقی شہر جفرا کے شہری علاقوں سے روسی سکیورٹی کمپنی ویگنر کے کرائے کے فوجیوں نے جفرا ائیر بیس کی طرف ہٹنا شروع کر دیا ہے۔

دارالحکومت طرابلس سے لیبیا الاحرار ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق ویگنر سے منسلک کرائے کے فوجی گذشتہ 4 روز سے جفرا کے شہری علاقوں سے نکل رہے ہیں۔

خبر کے مطابق کرائے کے فوجیوں کی خالی کردہ عمارتوں میں ائیر کنڈیشنگ انسٹیٹیوٹ، شہری پانی کا ڈپو، انتظامی مراکز، تعمیراتی علاقے اور ایک فوجی ہیڈ کوارٹر شامل ہے۔

خبر کے مطابق انخلاء آپریشن جاری ہے لیکن بعض اسٹریٹجک مقامات کو فوجی ساز و سامان کی مستقل سپلائی کی وجہ سے خالی نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیبیا حکومتی ہائی کونسل کے سربراہ خالد المشری نے 12 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ملک میں روسی سکیورٹی کمپنی ویگنر کے 7 ہزار سے زائد کرائے کے فوجی موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں