مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی نظریے میں پویشدہ ہے:انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین۔اسرائیل تنازعے سے متعلق کہا کہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے لیکن ہماری امید ہے کہ یہ قبضۃ ختم ہو اور دو ریاستی حل کے ہدف تک پہنچا جائے

1775695
مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی نظریے میں پویشدہ ہے:انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین۔اسرائیل تنازعے سے متعلق کہا کہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے لیکن ہماری امید ہے کہ یہ قبضۃ ختم ہو اور دو ریاستی حل کے ہدف تک پہنچا جائے۔

 گوٹیرس نے تحفظ حقوق  فلسطین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین عالمی امن و استحکام کےلیے مسلسل خطرہ ہے اور تاحال ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ فلسطین میں سیاسی،اقتصادی اور سلامتی کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے جن کے حل کی تلاش اور قبضے کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوگنی  جس کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

گوٹریس نے مزید کہا کہ   تشدد کو ہوا دینے والے یک طرفہ اقدمامات اور غیر قانونی مظاہروں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے جبکہ میں تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مذاکرات کی میز پر واپس آتےہوئے ٹھوس اقدامات اخیتار کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں