عراق: داعش کے خلاف وسیع پیمانے کا آپریشن

عراق سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا

1767866
عراق: داعش کے خلاف وسیع پیمانے کا آپریشن

عراق سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی INA کے مطابق گذشتہ ہفتے دیالہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کے بعد عراق سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

فوج اور پولیس کی مختلف یونٹوں اور ائیر فورس کی شرکت سے کل صوبہ دیالہ کے قصبے ازائیم میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علاقے کی دہشت گردوں سے مکمل صفائی کے لئے ازائیم کے مختلف علاقوں میں شروع کیا گیا آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 21 جنوری کو صوبہ دیالہ کے قصبے ازائیم میں فوج پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 11 عراقی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں