ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر خامنائی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

ٹوئٹر ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرتا ہے جو ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں

1763109
ٹرمپ  کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر خامنائی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند
Trump animasyonu.png

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے والے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ "khameneisite"، جو ایرانی رہنما خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ سے تعلق رکھتا ہے، کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے ایک اینیمیشن شیئر کی جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ٹرمپ کو قتل کر دیا گیا ہے، جس نے پاسداران انقلاب کی فوج کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

ٹوئٹر ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرتا ہے جو ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔"

ٹوئٹر پلیٹ فارم پر کئی زبانوں میں اکاؤنٹس رکھنے والے خامنہ ای کے دیگر اکاؤنٹس بند نہیں کیے گئے۔

خامنہ ای کی ویب سائٹ کا "khamenei_site" ٹویٹر اکاؤنٹ بھی گزشتہ سال ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ایک پوسٹ کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں