ایک سال میں اسرائیل نے 319 فلسطینیوں کا قتل کیا، رپورٹ

2021  فلسطینیوں کے لیے اسرائیل  کے غزہ پر حملے  کرنےو الے سن 2014 کے بعد کا خونی ترین سال  ثابت ہوا

1757209
ایک سال میں اسرائیل نے 319 فلسطینیوں کا قتل کیا، رپورٹ

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس 319 فلسطینیوں کا خون بہایا۔

اسرائیلی  انسانی حقوق تنظیم بی ٹی سلم  کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں  7 بچوں سمیت 319 فلسطینی شہریوں کا قتل ہوا ، جبکہ 295 مکانات زمین بوس کیے گئے۔

 بی ٹی سلم  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق 2021  فلسطینیوں کے لیے اسرائیل  کے غزہ پر حملے  کرنےو الے سن 2014 کے بعد کا خونی ترین سال  ثابت ہوا ہے۔

14 مئی  2021 کا دن سال کا خونی ترین دن ثابت ہوا جب اسرائیلی  فوجیوں اور غیر قانونی آبادکاروں نے 13 فلسطینیوں کو مار ڈالا تھا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس مشرق القدس اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر  فلسطینیوں کے 295 مکانات کو  مسمار کر دیا گیا  اور 463 بچوں سمیت 895 فلسطینی شہریوں کو بے گھر کر دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں