یمن، حوثیوں کے حملے میں 4 شہری لقمہ اجل

ق حوثی باغیوں نے صوبہ شبوا کے قصبے عزیلان میں عوامی بازار پر راکٹ حملہ کیا

1756085
یمن، حوثیوں کے حملے میں 4 شہری لقمہ اجل

یمن میں ایک  بازار میں حوثی باغیوں کے حملے کے نتیجے میں 4 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا نے مقامی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے صوبہ شبوا کے قصبے عزیلان میں عوامی بازار پر راکٹ حملہ کیا۔

حملے میں 4 شہری جاں بحق اور 6 شہری زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کے باعث بازار کے قریب واقع گیس سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی اور آس پاس کے علاقے کو بھاری نقصان پہنچا۔

حوثیوں نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں