ایران کی طرف سے ترکی اور آذربائیجان سے متعلق بیان

ہم تہران۔باکو تعلقات میں فروغ کے حق میں ہیں اور اس معاملے میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقاتیں جاری ہیں: سعید خطیب زادے

1730906
ایران کی طرف سے ترکی اور آذربائیجان سے متعلق بیان

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ترکی اور ایران کے باہمی تعلقات ہر شعبے میں فروغ پا رہے ہیں۔

خطیب زادے نے دارالحکومت تہران میں وزارت خارجہ دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

باہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انقرہ ۔ تہران تعلقات سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سلامتی غرض ہر شعبے میں فروغ پا رہے ہیں۔ ترکی اور ایران کے درمیان تعاون کی صلاحیت اس وقت زیرِ استعمال سے کہیں زیادہ ہے۔ حالیہ سالوں میں ہمارے باہمی روابط زیادہ قریبی رہے جن کے نتیجے میں طے پانے والے متعدد منصوبے اطلاق کے منتظر ہیں۔ زمانہ قریب میں ترکی کے اعلیٰ سطحی دورے بھی کئے جائیں گے۔

آذربائیجان کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 30 سالوں میں ہم آذربائیجان کے علاقے پر آرمینی قبضے کی مخالفت اور آذربائیجان کی زمینی سالمیت کا دفاع کرتے رہے ہیں۔ 

خطیب زادے نے آذری زمین کی آرمینی قبضے سے رہائی پر آذربائیجان انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور فتح قارا باغ کی سالگرہ پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم تہران۔باکو تعلقات میں فروغ کے حق میں ہیں اور اس معاملے میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقاتیں جاری ہیں۔ مجھے امید ہے کہ دووں ملکوں کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے اور ذرائع ابلاغ کی وجہ سے دوبارہ غلط فہمیاں پیدا نہیں ہوں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں