"ایران جوہری مذاکرات کےلیے آمادہ"حتمی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا
ایرانی مذاکرات کار علی باقری نے یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار اینرک مورا کے ساتھ برسلز میں ملاقات کے بعد بتایا کہ جوہری مذاکرات کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا
1726091
ایران جوہری مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
ایرانی مذاکرات کار علی باقری نے یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار اینرک مورا کے ساتھ برسلز میں ملاقات کے بعد بتایا کہ جوہری مذاکرات کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے قیام کے بعد سے سن 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔
ایرانی حکام نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ وہ نومبر کے اواخر تک بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔
ایران کے اعلان پر امریکہ نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے تہران حکومت سے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔
متعللقہ خبریں
فلسطین، جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید
جنین ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں