اسرائیل: ایران کے ساتھ جھڑپ ایک لمحے کی بات ہے

ایران کے ساتھ جھڑپ ایک لمحے کی بات ہے اور یہ لمحہ کوئی زیادہ دُور نہیں ہے: آوگڈور لبرمین

1723152
اسرائیل: ایران کے ساتھ جھڑپ ایک لمحے کی بات ہے

اسرائیل کے وزیر مالیات آویگڈور لبر میں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جھڑپ ایک لمحے کی بات ہے۔

لبر مین نے والا نیوز سائٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے 2015 میں ایران کے ساتھ طے کئَ گئے جوہری سمجھوتے کی تجدید کے لئے متوقع مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ " کوئی بھی سفارتی مرحلہ یا پھر سمجھوتہ ایران کے جوہری پروگرام کو نہیں روک سکتا۔

بیانات میں ایران کو ہدف بناتے ہوئے لبر مین نے کہا ہے کہ " ایران کے ساتھ جھڑپ ایک لمحے کی بات ہے اور یہ لمحہ کوئی زیادہ دُور نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے چینل 12ٹیلی ویژن نے نشر کردہ خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسرائیل انتظامیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے 5 بلین اسرائیلی شیکل، تقریباً 1،53 بلین ڈالر، مالیت کا فنڈ مختص کیا ہے۔



متعللقہ خبریں