لبنان:نجیب میکاتی کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

پارلیمانی اسپیکر نبیح بری  کی صدارت میں کئی گھنٹوں تک جاری بحث و مباحثے کے بعد 85 ارکانِ پارلیمان نے حکومتی کابینہ کی حمایت میں جبکہ صرف 15 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا

1708505
لبنان:نجیب میکاتی کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

لبنان کی پارلیمان نے10 ستمبر کو وزیراعظم نجیب میکاتی کی سربراہی میں قائم کردہ نئی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی اسپیکر نبیح بری  کی صدارت میں کئی گھنٹوں تک جاری بحث و مباحثے کے بعد 85 ارکانِ پارلیمان نے حکومتی کابینہ کی حمایت میں جبکہ صرف 15 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم میکاتی نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری معاشی بحران سے جلد از جلد نمٹنے کا وعدہ کیا ہے۔

 لبنان کو اس وقت پٹرول اور ادویات کی قلت، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر اقتصادی مسائل کا سامنا ہے جبکہ ملک کی تقریباﹰ تین چوتھائی آبادی غربت میں زندگی بسر کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں