اسرائیل کی سخت جیل توڑ کر 6 فلسطینی قیدی فرار
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KNA کے مطابق، ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے جو کہ دس میٹر طویل سرنگ کھود کر وہاں سے فرار ہو گئے
1703073
اسرائیل کی ایک سخت حفاظتی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KNA کے مطابق، ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے جو کہ دس میٹر طویل سرنگ کھود کر وہاں سے فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سے پانچ اسلامی جہاد نامی تحریک کے رکن ہیں جبکہ ایک فتح پارٹی سے وابستہ ایک جنگجوگروپ کا سابق کمانڈر ہے۔
یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں واقع گلباؤ نامی جیل میں رونما ہوا، جس کے بعد علاقے میں تلاشی کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
فلسطین، جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید
جنین ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں