جلد ہی غزہ کے خلاف نیاعسکری آپریشن شروع ہو سکتا ہے: اسرائیلی فوجی سربراہ

اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ آویو کوشاوی نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں غزہ کے خلاف  عسکری آپریشن کی تیاری ہو سکتی ہے

1697584
جلد ہی غزہ کے خلاف نیاعسکری آپریشن شروع ہو سکتا ہے: اسرائیلی فوجی سربراہ

 اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ آویو کوشاوی نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں غزہ کے خلاف  عسکری آپریشن کی تیاری ہو سکتی ہے۔

 اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN  کے مطابق،کوشاوی  نے جنگی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ جلد ہی ہم غزہ کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن  شروع کر سکتے ہیں،ہم اسرائیلی سر زمین کی بقا پرکسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق کوشاوی نے کہا کہ  اگر ہمیں کوئی دوسرا متبادل نہ ملا تو اس کے خلاف بھی فوجی آپریشن کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے جس کےلیے دفاعی بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔

کوشاوی نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے خطے میں بحری سرگرمیوں کے خلاف اسرائیلی فوج ،مشرق وسطی میں اس کی اجارہ داری کو کم کرنے کے لیے منظم اور مختلف طریقوں کو بروئے کار لارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں