اسرائیل نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی 2 عمارتوں کو گرا دیا

اسرائیلی اداروں  نے  محض گزشتہ برس مقبوضہ مشرقی القدس اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر  فلسطینی باشندوں کے 500 سے زائد مکانات اور دکانوں کو  گرایا ہے

1697112
اسرائیل نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی 2 عمارتوں کو گرا دیا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر  دو فلسطینی عمارتوں کے  بلا لائسنس کے ہونے کے جواز میں مسمار کر دیا۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   اسرائیلی فوجیوں نے  دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر واقع بیت الاحم شہر سے منسلک  موضع ویلجے  میں بُل ڈوزوں کے ہمراہ  دھاوا بولا۔

یہاں پر انہوں نے فلسطینی الا تین کنبے  کے مکان کو  تعمیرات کی اجازت نہ ہونے کے جواز میں گرا دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل  سے منسلک  علاقے  کاخاراییک  میں  ایک فلسطینی کی گاڑیاں  مرمت کرنے کی دوکان کو بھی  اسی جواز میں   زمین بوس کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی اداروں  نے  محض گزشتہ برس مقبوضہ مشرقی القدس اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر  فلسطینی باشندوں کے 500 سے زائد مکانات اور دکانوں کو  گرایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں