پابندیوں اور دباو کی پالیسی ایران کو اس کے حق سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گی: صدر رئیسی

ایران کا جوہری پروگرام پُر امن پروگرام ہے۔ ایران جوہری اسلحے کو دینی حوالے سے حرام قبول کرتا ہے: صدر ابراہیم رئیسی

1686643
پابندیوں اور دباو کی پالیسی ایران کو اس کے حق سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گی: صدر رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا کر فرائض کا باقاعدہ  آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر  جاری کردہ پیغام میں رئیسی نے کہا ہے کہ دباو اور پابندیوں کی سیاست ایران کو اس کے حق سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گی۔

ایران قومی اسمبلی میں تقریبِ حلف برداری کے موقع پر خطاب میں رئیسی نے تہران  پر عائد کی گئی پابندیوں پر بات کی ہے۔

رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُر امن پروگرام ہے۔ایران اپنے انقلابی لیڈر علی خامنائی  کے فتوے  کی رُو سے جوہری اسلحے کو دینی حوالے سے حرام قبول کرتا ہے۔ جوہری اسلحے کی ایران کی دفاعی اسٹریٹجی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دباو اور پابندیوں کی سیاست ایران کو اس کے  آئینی  حق سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گی"۔

رئیسی نے کہا ہے کہ ایران  کی علاقائی صلاحیت  کو صرف استبدادی طاقتوں کے خطرات  کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاقائی بحرانوں کو اقوام کے قوانین کی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کسی مسئلے کو حل نہیں کر سکتی اور یہ چیز در حقیقیت بذات خود اصل مسئلہ ہے۔

رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ سیاست کی بنیادی ترجیح " ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا"  ہو گی ، ایران علاقائی و ہمسایہ ممالک کی طرف بھائی چارے کا ہاتھ بڑھا رہا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کاان سے مطالبہ معاشرتی و ثقافتی آزادیوں کی بحالی اور روزگار کے مسائل کا حل ہے۔

 



متعللقہ خبریں