اسرائیل غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کر دے، حماس کا انتباہ

ہمارے عوام  کے برخلاف کسی قسم کے دباؤ  یا پھر بعض معاملات کو ایک دوسرے سے جوڑنے کو قبول نہیں کیا جائیگا

1663205
اسرائیل غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کر دے، حماس کا انتباہ

حماس  نے اسرائیل  کو غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے  معاملے پر ’’ٹال مٹول سے کام نہ لینے ‘‘ پر خبر دار کیا ہے۔

غزہ کے فلسطینی گروہوں نے سالہا سال سے جاری اسرائیلی محاصرے اور حالیہ فائر بندی   کے معاہدے   پر  بات چیت کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

جس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا   گیا ہے کہ’’ہم  قابض ملک اور اس کے اتحادیوں کو غہ کے محاصرے کا خاتمہ کرنے کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام نہ لینے اور محاصرے کو ہٹائے جانے کے لیے  اس سے قبل تعین کردہ  اقدامات کو  فی الفور اٹھانے اور  علاقے کی نشاطِ نو کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے  پر خبردار کرتے ہیں۔ وگرنہ  ہماری عوام اور مزاحمت کا ر اس  کے بر خلاف ہر گز چپ نہیں سادیں گے، ہمارا دشمن  ہر متبادل کے لیے  ہماری تیاریاں مکمل ہونے کا مشاہدہ کرے گا۔ ‘‘

اسرائیل  کی  بلیک میلنگ پالیسیوں کے کامیاب نہ بن سکنے کی توضیح کرنے والے اس اعلامیہ میں مندرجہ ذیل عوامل کو جگہ دی گئی:’’ ہمارے عوام  کے برخلاف کسی قسم کے دباؤ  یا پھر بعض معاملات کو ایک دوسرے سے جوڑنے کو قبول نہیں کیا جائیگا۔  اسیر کے مقابلے میں اسیر، دشمن اس سے قبل کبھی  بھی سامنا نہ ہونے والے حالات سے دو چار ہو گا، ہمارے عوام اسے چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے حقوق اطفال کی پامالیاں کرنے والوں کی ’’شرمناک فہرست‘‘ کے  نام سے منسوب بیلک لسٹ میں  اسرائیل کو بھی داخل کرنے  کا مطالبہ بھی کیا گیا  تھا ، تا ہم  اقوام متحدہ نے اس پر عمل نہ درآمد نہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ   ملی بھگت  کی ہے۔



متعللقہ خبریں