ایران: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

صوبہ ایلام میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1652622
ایران: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے مغربی صوبے ایلام میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کی طرف  سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجکر 24 منٹ پر آیا ۔

 زلزلے کا مرکز صوبہ ایلام کا شہر صالح آباد تھا اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 9 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز: #زلزلہ

متعللقہ خبریں