ایران، صوبہ فارس کے جوار میں زلزلے کے جھٹکے

تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات  کے اعداد و شمار کے مطابق  بابا منیر میں 5 کی شدت  سے مقامی  وقت کے مطابق  رات 1 بجکر 5 منٹ پر زلزلہ آیا

1647861
ایران، صوبہ فارس کے جوار میں زلزلے کے جھٹکے

ایران کے جنوب مغربی  فارس صوبے سے منسلک بابا منیر تحصیل میں 5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے   رونما ہو ئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات  کے اعداد و شمار کے مطابق  بابا منیر میں 5 کی شدت  سے مقامی  وقت کے مطابق  رات 1 بجکر 5 منٹ پر زلزلہ آیا۔

زلزلے کا مرکز  زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

ملکی میڈیا کےمطابق  فارس اور کوہ گیولا بو یر  احمد صوبوں میں محسوس کیے جانے والے زلزلے سے  کسی جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے حکام نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں