غزہ میں ایک دو دن میں فائر بندی ہو جائے گی: حماس

میرے اندازے کے مطابق غزہ میں ایک یا دو دن میں فائر بندی ہو جائے گی: موسیٰ ابو مرزوق

1642383
غزہ میں ایک دو دن میں فائر بندی ہو جائے گی: حماس

حماس  سیاسی بیورو کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایک دو دن میں غزہ میں فائر بندی  ہو جائے گی۔

لبنان کے المعیادین ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ فائر بندی کے لئے کی جانے والی کوششیں ثمر بار ہو جائیں گی۔ میرے اندازے کے مطابق غزہ میں ایک یا دو دن میں فائر بندی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل متعدد محاذوں پر جنگ کی طاقت نہیں رکھتا اس وجہ سے تل ابیب کو خطرہ ہے کہ کہیں اس پر جہنم کے دروازے ہی نہ  کُھل  جائیں۔

ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ نے آغاز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس موضوع پر مذاکرات  قبول نہیں کئے تھے لیکن فلسطینی مزاحمت کے تل ابیب پر حملے کے بعد واشنگٹن انتظامیہ کے روّیے میں تبدیلی  آگئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ غزہ میں جمعہ سے قبل فائر بندی کی توقع نہیں ہے ۔

اسرائیل کے چینل12 ٹیلی ویژن کے مطابق  اسرائیلی سکیورٹی حکام کو غزہ پر جاری حملوں کے جمعہ سے قبل رُکنے کی امید نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں