پاپائے روم کی دعائیہ تقریب میں شرکت، ایلان کردی کے والد سے ملاقات

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے دوران عراقی شہر اربیل میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی

1596963
پاپائے روم کی دعائیہ تقریب میں شرکت، ایلان کردی کے والد سے ملاقات

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بننے والے ایلان کردی کے والد سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز 84 سالہ پوپ فرانسس نے ایلان کردی کے والد عبداللہ کردی سے ملاقات کی، بات چیت کے دوران پوپ فرانسس نے عبداللہ کردی کو اُن کے بڑے نقصان پر حوصلہ دیا۔

خیال رہے کہ ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015 میں منظرعام پر آئی تھی کہ جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے بحیرہ روم میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا

 دوسری جانب مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے دوران عراقی شہر اربیل میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

پاپائے روم فرانسس نے اربیل کے اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد کے مجمع سے دعائیہ خطاب کیا۔

اس سے پہلے پوپ فرانسس نے عراقی شہر موصل کے گرجا گھر کی دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

پاپائے روم نے داعش کے زیرِ قبضہ رہنے والے الطاہرہ گرجا گھر کی دعائیہ تقریب میں دہشت گردی میں مارے جانے والوں کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ جمعے کو 3 روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچے تھے۔

 



متعللقہ خبریں