جوبائڈن انتظامیہ سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائے گی: روحانی

جوبائڈن انتظامیہ کی زیرِ قیادت امریکہ، سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائے گا اور پابندیاں ناکام ہو جائیں گی: صدر حسن روحانی

1547208
جوبائڈن انتظامیہ سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائے گی: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوبائڈن انتظامیہ کی زیرِ قیادت امریکہ ،سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائے گا اور پابندیاں ناکام ہو جائیں گی۔

حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزارت داخلہ کے بعض منصوبوں کی افتتاحی تقریب  میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں کو غیر موئثر بنانے کے لئے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے۔ مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو جائے گی۔ امریکہ سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہو جائے گا اور پابندیاں ناکام ہو جائیں گی۔ اس کام میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔



متعللقہ خبریں