بائڈن حکومت کو ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرانا چاہیے: صدر حسن روحانی

مجھے امید ہے کہ امریکہ کی نو منتخب حکومت ماضی کی غلطیوں کی تلافی کے لئے سامنے انے والے مواقع سے فائدہ اٹھائے گی: صدر حسن روحانی

1523966
بائڈن حکومت کو ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرانا چاہیے: صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی انتخابات کے فاتح جو بائڈن کی حکومت کو ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرانا چاہیے۔

دارالحکومت تہران میں منعقدہ اقتصادی کو آرڈینیشن مرکز کے اجلاس سے خطاب میں روحانی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارےمیں بیان جاری کیا ہے۔

روحانی نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی سمجھوتوں کا پابند رہا ہے اور دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات ایران کی بنیادی اسٹریٹجی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی نو منتخب حکومت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ امریکہ کی نو منتخب حکومت ماضی کی غلطیوں کی تلافی کے لئے سامنے انے والے مواقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ امریکہ کو بین الاقوامی سمجھوتوں کےساتھ وابستگی کی روش پر واپس لوٹ آنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کے دور میں نافذ کی جانے والی پابندیوں کے بارے میں روحانی نے کہا ہے کہ "ایران نے امریکہ کی اقتصادی جنگ کے مقابل مزاحمت کا مظاہرہ کیا  ہے اور یہ بات ثابت کر دی ہے کہ شکست و ناکامیامریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کا مقدر  ہے۔



متعللقہ خبریں