شام: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں پولیو ویکسین مہم

ترکی نے چشمہ امن آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے صاف کئے گئے علاقوں میں تقریباً 45 ہزار شامی بچوں کے لئے پولیو ویکسین مہم کا آغاز کردیا

1516178
شام: آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں پولیو ویکسین مہم

شام میں ترکی کی طرف سے چشمہ امن آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے صاف کئے گئے علاقوں راس العین اور تل عبید میں تقریباً 45 ہزار شامی بچوں کے لئے پولیو ویکسین مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترکی کے ضلع شان لی عرفا کے گورنر دفتر کی طرف سے شامی تعاون و کوآرڈینیشن سینٹر SUDKOMکے تعاون سے متوقع اس ویکسین مہم میں صحت کا ماہر عملہ شرکت کرے گا۔

مہم کا ہدف علاقے میں پولیو پر قابو پانا ہے اور مہم کے تقریباً ایک ماہ میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں