ترکی نے مسئلہ فلسطین و ا لقدس میں ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے، فلسطینی سفیر

میں ترکی کی کوششوں اور ہمارے عوام کے شانہ بانہ ہونے پر عوام اور ترک صدر کا شکر گزار ہوں

1493656
ترکی نے مسئلہ فلسطین و ا لقدس میں ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے، فلسطینی سفیر

فلسطین کے عربیل  کے قونصلر جنرل ناظمی حضوری نے  بحرین اور متحدہ عرب امارات  کے اسرائیل   کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے  پر مبنی معاہدے  پر ترکی کے سخت رد عمل پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حضوری نے عراقی شہر  عربیل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر انادولو ایجنسی  کو انٹرویو میں  وائٹ ہاؤس میں دستخط ہونے والے مذکورہ معاہدے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین اور القدس کے حل میں معاون ثابت نہ ہونے والے اس  معاہدے پر عرب برادری نے مطلوبہ سطح پر رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی عرب لیگ نے اس کے خلاف کسی مذمتی قرار داد  کو جاری کیا ہے۔

حضوری کا کہنا تھا کہ ترکی  کی تاریخ بھر  کے دوران القدس سے متعلق وفا  واضح اور عیاں ہے۔  اور اس نے ہمیشہ سے ہماری حمایت اور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ القدس کا معاملہ ہمیشہ ترکی کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے یہ ہمارے حق بجانب دعوے کا  ہر عالمی پلیٹ فارم پر مظاہرہ کرتا رہتا ہے۔  جس پر میں ترک عوام اور  ترک صدر کا دلی مشکور و ممنون ہوں ۔

 



متعللقہ خبریں