عراق، گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے جوار میں میزائل حملہ

میزائل  حملے کا شور  متعدد  مقامات  پر سنائی دیا گیا، جبکہ امریکی سفارتخانے سے سائرن  کی آوازیں بلند ہوئیں

1490762
عراق، گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے جوار میں میزائل حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے، دیگر غیر ملکی مشن دفاتر  اور حکومتی دفاتر کے واقع ہونے والے محفوظ گرین زون پر میزائل حملہ کیا گیا ۔

سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گرین زون  میں امریکی سفارتخانے کے جوار میں کاتیوشا میزائل داغا گیا۔

حملے میں کسی جانی نقصان کے  بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

میزائل  حملے کا شور  متعدد  مقامات  پر سنائی دیا گیا، جبکہ امریکی سفارتخانے سے سائرن  کی آوازیں بلند ہوئیں۔

 



متعللقہ خبریں