بشار الاسد انتظامیہ کا شمالی شام کے حلب  کے علاقے میں اسرائیل کا حملہ کرنے کا دعویٰ

خبر میں جان و مال کے نقصان کی تفصیلات بتانے سے  گریز کیا گیا ہے تاہم   فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کوناکارہ  بنانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا  گیا ہے

1488823
بشار الاسد انتظامیہ کا شمالی شام کے حلب  کے علاقے میں اسرائیل کا حملہ کرنے کا دعویٰ

بشار الاسد انتظامیہ نے   شمالی شام کے حلب  کے علاقے میں اسرائیل کی جانب سے  فضائی حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اسد انےظامیہ کی خبررساں ایجنسی ، صنعا نے کل رات  دیر گئے  اسرائیل کے حلب قریب ق جوار  کے مقامات پر فضائی حملہ کرنے  کا دعوی کیا ہے۔

خبر میں جان و مال کے نقصان کی تفصیلات بتانے سے  گریز کیا گیا ہے تاہم   فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کوناکارہ  بنانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا  گیا ہے۔

شام کے  شمال میں  حلب کے  گردو نواح  کے علاقے میں بشار الاسد انتظامیہ کے فوجیوں کے علاوہ    ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرقیادت دہشت گرد گروہ  ، خاص طور پر لبنانی حزب اللہ کے عناصر کے موجود ہونے کی اطلاعات  موجود ہیں۔

شام میں  سن 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے ، اسرائیل وقتا فوقتا ایران کی حمایت یافتہ گروہوں اور بشار الاسد انتظامیہ  سے  وابستہ فوجی پوسٹوں پر حملہ کرتا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں