شمالی شام میں آپریشن،داعش کے 10 دہشتگرد گرفتار

بتایا گیا ہے کہ آپریشن ترک شہر قلیس کے محکمہ پولیس کے تعاون کے تحت عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں6 جون تا 10 اگست کے  درمیان داعش کے چار مختلف ٹھکانوں کے خلاف  کاروائی کی گئی

1483973
شمالی شام  میں  آپریشن،داعش کے 10 دہشتگرد گرفتار

 شام کے شمالی قصبے عزیز میں داعش کے خلاف آپریشن میں 10 دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔

 عزیز  کے محکمہ پولیس کے مطابق، یہ آپریشن ترک شہر قلیس کے محکمہ پولیس کے تعاون کے تحت عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں6 جون تا 10 اگست کے  درمیان داعش کے چار مختلف ٹھکانوں کے خلاف  کاروائی کی گئی ۔

 اس کاروائی میں بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد،بم،اسلحہ اور منشیات قبضے میں لی گئیں۔

بتایا گیاہے کہ داعش کے 10 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں