اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفون بات چیت،جلد ملاقات کا عندیہ

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون رابطے کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے دوران دونوں نے جلد ہی ملاقات پر بھی اتفاق کیاہے

1474127
اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفون بات چیت،جلد ملاقات کا عندیہ

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون رابطے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیاہے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک  امن معاہدہ ہوا جس کے بعد دونوں  ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔
 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امارات میں تاریخی امن معاہدہ ہو گیا  ہے جبکہ  اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔
خیال رہے کہ  متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن چکا ہے۔



متعللقہ خبریں