تہران کے قریب دھماکوں کی آوازیں

سرکاری ٹی وی  کی خبر کے مطابق، القدس قصبے اور البرز نامی صوبے سے منسلک گرم درہ میں  ہوئے ان دھماکوں کی وجہ  معلوم نہیں ہو سکی ہے

1452407
تہران کے قریب دھماکوں کی آوازیں

ایرانی دارالحکومت تہران کے مغربی قصبے القدس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

 سرکاری ٹی وی  کی خبر کے مطابق، القدس قصبے اور البرز نامی صوبے سے منسلک گرم درہ میں  ہوئے ان دھماکوں کی وجہ  معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد القدس میں بجلی منقطع ہو گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ایام کے دوران ایران میں  بجلی کے ٹرانسفارمرز اور قدرتی گیس پائپ لائن  میں دھماکوں کا سبب غیر ملکی سائبر حملے بتایا گیا ہے  ۔

 



متعللقہ خبریں