مقبوضہ علاقوں کا اگرانضمام ہوا تو اسرائیل نتائج بھی بھگتے گا: فلسطین

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ علاقوں کا الحاق کرنے کی کوشش کی تو نتائج بھی بھگتنا ہونگے

1442894
مقبوضہ علاقوں کا اگرانضمام ہوا تو اسرائیل نتائج بھی بھگتے گا: فلسطین

 فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ علاقوں کا الحاق کرنے کی کوشش کی تو نتائج بھی بھگتنا ہونگے۔

 المالکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسرائیل پر اسالحاق پلان کے تناظر میں پابندیاں عائد کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الحاق ایک جرم  اور اسرائیل فلسطین تعلقات کی بہتری میں ایک ناقابل واپسی راستہ ہوگا جس کےنتائج بھی اسرائیل کو بھگتنا ہونگے۔

 انہوں نے  ایک بر پھر  تمام ممالک سے مطالبہ کیا  کہ وہ اسرائیل کی اس شر انگیزی اور مقبوضہ علاقوں کے الحاق پر مبنی منصوبے کو روکنے میں مدد کرتے ہوئے اس تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔

 



متعللقہ خبریں