عراق: داعش کا حملہ، 6 افراد ہلاک، 6 زخمی

صوبہ دیالہ میں ایک گھر پر دہشت گرد تنظیم داعش حملہ، 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1435587
عراق: داعش کا حملہ، 6 افراد ہلاک، 6 زخمی

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ایک گھر پر کئے گئے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

دیالہ میں متعین آرمی پولیس جعفر الوالی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے تحصیل خانیکن سے منسلک گاوں دارا میں ایک گھر پر مسلح حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق داعش کے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے صبح کے وقت علاقے میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں