متحدہ عرب امارات ہماری تیل پائپ لائنوں کو تباہ کرنےوالوں کی مدد دے رہا ہے: یمن

یمن میں شبوہ جرائم کی عدالت کے افسر اعلی عبداللہ الایاشی  نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن کی تیل پائپ لائن کو تباہ کرنے والوں کی مدد کر رہا ہے۔

1433806

 الجزیرہ  چینل سے گفتگو کرتے ہوئےایاشی نے  کہا کہ اماراتی حکومت شبوہ میں موجود تیل کی پائپ لائنوں میں متواتر دھماکوں کی حمایت میں مصروف ہے، ہم نے اس سے قبل بھی اماراتی نواز شبوانیہ قوت کے ایک اہلکار کو اس سلسلے میں گرفتار کیا تھا جس نے بھِ اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

 یاد رہے کہ  شبوہ   سن 2019 سے سرکاری فوج کے قبضے میں ہے جس کے بعد  وہاں  موجود تیل کے کنووں اور حفاظتی چوکیوں پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمے داری حکومت یمن متحدہ عرب امارات پر عائد کرتی ہے۔

متعللقہ خبریں