عراق، داعش کے حملوں میں تیزی، مزید حملے

داعش کے  دہشت گردوں کے  حملے میں   الا جیلم گاؤں کے کونسلر سمیت 2 بھائی لقمہ اجل بن گئے

1417789
عراق، داعش کے حملوں میں تیزی، مزید حملے

عراقی شہر صلاحدین  سے منسلک  تحصیل ثمارہ   کے الا جیلم گاوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے مسلح حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں  نے کرکوک کے کھیتوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

صلاھدین ضلعی اسمبلی کے سیکورٹی کمیشن رکن مہدی تقی کا  کہنا ہے کہ داعش کے  دہشت گردوں کے  حملے میں   الا جیلم گاؤں کے کونسلر سمیت 2 بھائی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں  سیکورٹی قوتوں  نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب  کرکوک کے محکمہ  سول دفاع کے پریس امور کے ذمہ داری قیس عبدالرزاق  نے بتایا کہ کرکوک  سے منسلک کش قایا دیہات  کے جوار   کے کھیتوں کو  دہشت گردوں نے نذرِآتش کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں