بغداد:عراق میں کابینہ کی تشکیل، پارلیمان نے منظوری دے دی

بغداد میں پارلیمان نے وزیر اعظم مصطفٰی الکاظمی کی سربراہی میں ایک نئی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں پندرہ وزراء شامل ہیں جبکہ سات وزارتیں ابھی بھی خالی ہیں

1412563
بغداد:عراق میں کابینہ کی تشکیل، پارلیمان نے منظوری دے دی

طویل عرصے بعد عراق میں گزشتہ شب نئی حکومت قائم ہو گئی ہے۔
 بغداد میں پارلیمان نے وزیر اعظم مصطفٰی الکاظمی کی سربراہی میں ایک نئی کابینہ کی منظوری دی ہے۔
 کاظمی عراقی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔
 انہیں اپریل کے اوائل میں اس منصب کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
 کابینہ پندرہ وزراء پر مشتمل ہے جبکہ سات وزارتیں ابھی بھی خالی ہیں جن میں اہم ترین وزارت تیل اور خارجہ بھی شامل ہیں۔
 واضح رہے کہ  کاظمی سے قبل دو اور امیدوار حکومت بنانے کی کوشش کر چکے ہیں



متعللقہ خبریں