مصر، جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی، 15 فوجی ہلاک

حالیہ چند ایام میں جزیرہ نما سینا کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 22 چھاپے اور 16 آپریشن کیے ہیں، جس دوران 126عسکریت پسند ہلاک  ہوئے

1410240
مصر، جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی، 15 فوجی ہلاک

مصری  فوج کے  جزیزہ نما سینا میں آپریشن میں 15 فوجی مارے گئے۔

مصری فوج کے ترجمان طمیر الا رفائی نے تحریری اعلان میں  بتایا ہے کہ فوج سے منسلک دستوں نے حالیہ چند ایام میں جزیرہ نما سینا کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 22 چھاپے اور 16 آپریشن کیے ہیں، جس دوران 126عسکریت پسند ہلاک  ہوئے جبکہ غزہ کی سرحدوں کے جوار میں بنائی گئی 8 سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں۔

آپریشنز کے دوران  عسکریت پسندو ں کے ساتھ جھڑپ میں پندرہ فوجی ہلاک اور  بعض زخمی ہوئے ہیں۔

اس دوران  عسکریت پسندوں کی 228 پناہ گاہوں کو فضائی قوتوں نے تباہ کیا ہے۔ اور 226 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں