مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی تجویز مسترد کرتے ہیں:عرب لیگ

عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے زیادہ تر حصوں سے متعلق اسرائیل کی متنازعہ تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف ایک نیا جنگی جرم ثابت ہوگا

1408823
مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی تجویز مسترد کرتے ہیں:عرب لیگ
bati seria.jpg
Riyad El-Maliki.jpg

عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے زیادہ تر حصوں سے متعلق اسرائیل کی متنازعہ تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف ایک نیا جنگی جرم ثابت ہوگا۔
خبر کے مطابق، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس کے بعد عرب وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ بیان جاری ہوا۔
اجلاس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اس اقدام سے لڑائی سیاسی محاذ سے ختم ہو کر نہ ختم ہونے والی مذہبی جنگ کی طرف موڑ دی جائے گی جو ہمارے خطے میں کبھی استحکام، سلامتی یا امن نہیں لائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ وادی اردن سمیت 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو الحاق کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد اور جن زمینوں پر اسرائیلی آباد ہیں وہ سب فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئے جنگی جرم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
عرب لیگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت کے منصوبوں کو فعال کرنے میں اپنے تعاون سے پسپائی اختیار کرے۔
 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کے لیے منصوبہ پیش کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں