عراق، داعش کا ایک سرغنہ فوجی آپریشن میں مارا گیا

داعش کے نام نہاد عسکری امور کے ذمہ دار ابو حافصہ  مردہ حالت میں برآمد ہوا

1400585
عراق، داعش کا ایک سرغنہ فوجی آپریشن میں مارا گیا

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے  سرغنوں میں سے ایک مارا گیا ہے۔

ملکی فوج کے بغداد آپریشن سے جاری کردہ اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ داعش کے نام نہاد عسکری امور کے ذمہ دار ابو حافصہ  مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مخبری کے بعد سیکیورٹی قوتوں نے دہشت گرد کے مقام  کا تعین کیا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  نے جون 2014 میں موصل، صلاحدین اور انبار صوبوں اور دیالہ و کرکوک کے ایک حصے پر قبضہ کرتے ہوئے دہشت گرد کاروائیاں شروع کر دی تھیں، جن کو کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد  دسمبر 2017 میں نجات دلا دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں