اسد حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے:اوپی سی ڈبلیو

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ليے سرگرم بین الاقوامی ادارے (او پی سی ڈبلیو) نے شامی صدر بشارالاسد کی حامی افواج پر کیمیائی اسلحے کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے

1394535
اسد حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے:اوپی سی ڈبلیو

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ليے سرگرم بین الاقوامی ادارے (او پی سی ڈبلیو) نے شامی صدر بشارالاسد کی حامی افواج پر کیمیائی اسلحے کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
 تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے حامہ اور الطامانہ شہروں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کيے۔
 یہ حملے  چوبیس،25 اور 30 مارچ سن 2017 میں کیے گئے تھے۔
دوسری جانب  دمشق حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ 
 واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے بھی اسد  نواز  افواج پر کيميائی حملوں کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں