اتحادی قوتوں نے پچاس راکٹ حملے کیے ہیں:حوثیوں کا دعوی

ایرانی نواز حوثیوں کی خبر ایجنسی سابا  کی فوجی ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق ، اتحادی قوتوں نے گزشتہ روز شمالی یمنی صوبوں صعدہ،عمران،جوف اور مغربی صوبے حجہ اور جنوبی صوبے البیضا سمیت مشرقی صوبے معارب پر پچاس فضائی حملے کیے

1392759
اتحادی قوتوں نے پچاس راکٹ حملے کیے ہیں:حوثیوں کا دعوی

یمن میں حوثِوں نے سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں پرگزشتہ روز ملک کے چھ صوبوں پر پچاس حملوں کا الزام لگایا ہے ۔

ایرانی نواز حوثیوں کی خبر ایجنسی سابا  کی فوجی ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق ، اتحادی قوتوں نے گزشتہ روز شمالی یمنی صوبوں صعدہ،عمران،جوف اور مغربی صوبے حجہ اور جنوبی صوبے البیضا سمیت مشرقی صوبے معارب پر پچاس فضائی حملے کیے ۔

 اس بیان کے جواب میں اتحادی قوتوں نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے یمن میں طرفین سے کورونا وائرس کے باعث جنگ بندی کی درخواست کی تھی جس پر یمنی حکومت اور حوثیوں نے مثبت جواب دیا تھا۔

اس دوران حوثیوں نے یمنی حکومت کی طرف سے اسیروں کے تبادلے پر اقوام متحدہ کی پیش کردہ بعض تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا تھا جس کے تحت، پہلے مرحلے میں ایک ہزار تیس اور دوسرے مرحلے میں تین سو نوے اسیروں کا تبادلہ ہونا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں