اسرائیل: کورونا وائرس کی وجہ سے نیتان یاہو کی پیشی ملتوی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے کی پیشی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی

1378499
اسرائیل: کورونا وائرس کی وجہ سے نیتان یاہو کی پیشی ملتوی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے کی پیشی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر انصاف امیر اوہانا نے صبح جاری کردہ بیان میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ملک کی تمام عدالتوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا  ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ عدالتوں کو ہنگامی  پیشیوں کے علاوہ کوئی پیشی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع اور اسرائیل سے منسلک القدس ریجنل عدالت نے وزارت انصاف کے فیصلے  کی رُو سے وزیر اعظم نیتان یاہو کے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمے کی 17 مارچ کو متوقع پیشی کو 25 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں