ایران، جعلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی

6 مارچ سے ابتک زہریلی شراب سے متاثرہ 502 افراد نے اسپتالوں  سے رجوع کیا ہے

1376429
ایران، جعلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی

ایرانی ہوزستان ، البیروز اورمازین دران صوبوں میں حالیہ ایک ہفتے میں جعلی  شراب سے 67 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

ایرانی  سرکاری خبر ایجنسی ایرنا   کو احواز جندی شاہ پور  شعبہ حفظانِ صحت کے ترجمان علی احسان پور  نے  بتایا ہے کہ ہوزستان میں 6 مارچ سے ابتک زہریلی شراب سے متاثرہ 502 افراد نے اسپتالوں  سے رجوع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض  موقع پرست انسانوں نے الکوحل کے کرونا وائرس  کے خلاف موثر ہونے کی افواہیں پھیلا رکھی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ الکوحل  اس مہلک مرض کے علاج معالجہ میں بالکل  کوئی اثر نہیں رکھتی۔

دوسری جانب احواز  میں کے دفترِ اٹارنی نے اطلا ع دی ہے کہ جعلی شراب سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں 17 افراد کو حراست میں  لے لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں