عراق، علاوی نے حکومت قائم کرنے کے فریضے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

میں نے اپنے وطن کو  غیر یقینی کی جانب دھکیلے جانے سے نجات  دلانے کی کوششیں صرف کیں، علاوی

1369715
عراق،  علاوی نے حکومت قائم کرنے کے فریضے سے  دستبرداری  کا اعلان کر دیا

عراق میں حکومت قائم کرنے کے فرائض سونپے گئے محمدتوفیق علاوی نے اس فریضے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

علاوی  نے سرکاری ٹیلی ویژن  پر جاری کردہ اعلامیہ  میں  بتایا ہے کہ انہوں نے آزاد ممبران پر مشتمل حکومت  قائم  کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں  نے ان پر دباو ڈالے رکھا، اگر میں ان گروہوں  کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتا تو اس وقت عراق کا وزیر اعظم ہوتا۔  ان  تمام تر عوامل کے باوجود میں نے اپنے وطن کو  غیر یقینی کی جانب دھکیلے جانے سے نجات  دلانے کی کوششیں صرف کیں۔ تا ہم سلسلہ  مذاکرات میں  ملکی مفادات   کے حق میں  نہ ہونے والی متعدد صورتحال  کا سامنا کرنے  پر مجھے دھچکہ لگا۔

قومی اسمبلی  میں اعتماد  کا ووٹ لینے کے عمل کے دو بار ملتوی ہونے کی یاد دہانی کرانے والے علاوی نے صدر بہرام صالح سے صدا بند ہوتے ہوئے  کہا کہ میں حکومت  قائم کرنے کے فرض سے دستبراری کا  یہاں سے اعلان کرتا ہوں۔

علاوہ کی دستبرداری کے  بعد ایک تحریری اعلان جاری کرنے والے صدر بہرام صالح نے  اطلاع دی ہے کہ وہ آئین کی رو سے  حاصل اختیارات  کے ماتحت سیاسی گروہوں کے ساتھ باہمی مشاور ت  کرتے ہوئے 15 دن کے اندر کسی دوسرے امیدوار کو حکومت قائم کرنے کے اختیارات سونپیں گے۔



متعللقہ خبریں