لیبیا، حفتر قوتوں کے حملے میں ایک بچہ ہلاک

حفتر قوتوں سے منسلک ملیشیاوں نے کل رات طرابلس کے جنوب میں واقع طارق الا شق علاقے   پر راکٹ حملے کیے

1369870
لیبیا، حفتر قوتوں کے حملے میں ایک بچہ ہلاک

لیبیا کے مشرقی علاقوں  میں غیرقانونی مسلح قوتوں کے  لیڈرخلیفہ  حفتر سے منسلک ملیشیاوں کی جانب سے طرابلس کے جنوبی علاقوں میں راکٹ حملے میں ایک دس سالہ بچہ ہلاک جبکہ 4 افراد خمی ہو گئے۔

طرابلس کے  مرکزی   پینو راما ٹی وی کی خبر کے مطابق باغی حفتر قوتوں سے منسلک ملیشیاوں نے کل رات طرابلس کے جنوب میں واقع طارق الا شق علاقے   پر راکٹ حملے کیے۔

ایک مکان پر راکٹ لگنے سے  ایک  دس سالہ بچہ  جان بحق  ہو گیا۔  اسی کنبے کے  4 افراد زخمی ہوئے ہیں تو حملے  سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری  جانب اقوام متحدہ  میں تسلیم شدہ لیبیا قومی مطابقت  حکومت   نے اعلان کیا ہے کہ حفتر قوتوں  کے 23 کارندوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں